Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سعودی عرب، یو اے ای کشیدگی ختم کرنے کے لیے پاکستان سرگرم

دبئی (اوصاف نیوز) پاکستان سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے سرگرم ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفد نے یو اے ای کے صدر سے ملاقات کی، جہاں وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان نے اپنی کوششوں اور ثالثی کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے یمن کی صورتحال پر تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور مسئلہ کو طاقت کے بجائے افہام و تفہیم سے حل کرنے کی تجویز دی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کی پیشکش بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ سے رابطے کے بعد یو اے ای کے صدر کو اعتماد میں لیا گیا۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم کی قیادت میں وفد رحیم یار خان روانہ ہوگیا۔
مزید پڑھیں‌:ہم عمران خان کے میرٹ سے زرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں، اقبال آفریدی

یہ بھی پڑھیں