Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

معروف بھارتی اداکار کی والدہ انتقال کر گئیں

تامل (اوصاف نیوز) جنوبی اور بالی ووڈ کے مشہور اداکار موہن لال کی والدہ شانتھا کماری کا منگل کو 90 سال کی عمر میں کوچین شہر کے علاقے ایرنا کولم میں واقع اپنے گھر میں انتقال ہوگیا۔

موہن لال کے قریبی دوست اور ملیالم سنیما کے سپر اسٹار محمد کٹیپنپرمبل اسماعیل، جو مموٹی کے نام سے مشہور ہیں، تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے۔

دریں اثنا، جنوبی اور بالی ووڈ میں موہن لال کے دوستوں کی طرف سے ہمدردی اور تعزیت کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

والدہ کے انتقال کے وقت دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ موہن لال ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

واضح رہے کہ موہن لال کی والدہ کا تعلق ایلانتھور پٹھانمتھیٹا سے تھا لیکن وہ اپنے آنجہانی شوہر کی وجہ سے تھیروناتھم پورم منتقل ہوگئی تھیں، جو کیرالہ حکومت کے لاء سکریٹری تھے۔

وہ پچھلے دس سالوں سے بیمار اور بستر پر پڑی تھیں۔ موہن لال اسے علاج کے لیے کوچین لایا تھا۔
مزید پڑھیں‌:سعودی عرب، یو اے ای کشیدگی ختم کرنے کے لیے پاکستان سرگرم

یہ بھی پڑھیں