جھنگ (اوصاف نیوز) جھنگ میں فیصل آباد روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ یونیورسٹی بس اور ایک وین کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ بس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ واقعے کے بعد فیصل آباد روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں:تاریخ کے ترازو پر عدل اور سیاست
