کراچی (اوصاف نیوز) قومی ایئرلائن کی نجکاری کے بعد عارف حبیب کنسورشیم کا ایئرلائن انتظامیہ سے پہلا باضابطہ اجلاس کل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی ایئرلائن کے سی ای او سمیت تمام ڈائریکٹرز شرکت کریں گے اور تمام شعبوں کے سربراہان اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔
قومی ایئرلائن کی نجکاری کے بعد یہ ملاقات اہم ہے، بزنس پلان، فلائٹ آپریشنز، انجینئرنگ ورکس، مسافروں کی ہینڈلنگ پر بریفنگ دی جائے گی۔
تعلقات عامہ، سپلائی چین، ٹریننگ، فوڈ سروسز، برانڈ اور مارکیٹ پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے تمام ڈائریکٹرز کو مکمل تیاری کے ساتھ اجلاس میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:جھنگ میں المناک ٹریفک حادثہ، جانی نقصان کی اطلاعات


