Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے ورنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (اوصاف نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کے عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

یہ وارنٹ اس کیس کے سلسلے میں جاری کیے گئے ہیں جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر ریاتی اداروں پر گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے کی سماعت چل رہی ہے۔

عدالت عالیہ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ ریاتی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت درج کیا گیا تھا اور عدالت نے اس پر سخت کارروائی کے لیے وارنٹ جاری کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکی صدر کی دھمکی، اقوامِ متحدہ میں ایرانی مندوب کا سیکرٹری جنرل کو خط

یہ بھی پڑھیں