Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سابق وزیراعظم سمیت 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (اوصاف نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم تنویر الیاس اور ان کے نگران سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تنویر الیاس پر اپنے بھائیوں یاسر الیاس اور راشد الیاس کے ہوٹل پر قبضے کا الزام ہے۔ یاسر الیاس کے ڈائریکٹر ایڈمن کی شکایت پر راولپنڈی کے کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تنویر الیاس کے سپروائزر نے مسلح افراد کے ہمراہ یاسر الیاس کے ہوٹل پر قبضہ کیا۔ مسلح افراد نے عملے کو زدوکوب کیا۔ سپروائزر نے دھمکی دی کہ یہ ہوٹل تنویر الیاس کا ہے دوبارہ یہاں مت آنا۔
مزید پڑھیں‌:ایران سے افسوسناک خبر ، جانی نقصان کی اطلاعات

یہ بھی پڑھیں