لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسامہ عبدالکریم بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسامہ عبدالکریم کی جیت کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کل 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم اسامہ عبدالکریم کے مقابلے میں 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جب کہ دسویں امیدوار محمد عباد خان ضمنی انتخاب سے دستبردار ہوگئے۔
واضح رہے کہ پی پی 289 پر ضمنی انتخاب 25 جنوری کو ہونا تھا تاہم تمام امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار پائے تھے۔ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رہنما محمود قادر لغاری کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوئی تھی۔
سردار محمود قادر لغاری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 سے کامیابی کے بعد صوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
مزید پڑھیں:عام آدمی کے لیے الیکٹرک بائیکس اسکیم کا اعلان




