کراچی (اوصاف نیوز) انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 280.05 روپے سے بڑھ کر 280.02 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے کی کمی سے 281.05 روپے، یورو 47 پیسے کی کمی سے 329.82 روپے، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے کمی سے 379.95 روپے، یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 77.22 روپے جبکہ سعودی عرب کی قیمت 47 روپے مہنگا ہو گئی۔
دریں اثناء پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مندی کے ساتھ ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس 1,133 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 184,409 پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ سیشن کے دوران بلند ترین سطح 186,180 اور کم ترین سطح 183,700 تھی۔ یاد رہے کہ ہنڈریڈ انڈیکس گزشتہ روز 185,543 پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان،سری لنکا کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار،وجہ سامنے آگئی




