Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

(اوصاف نیوز)ایرانی تیل کی پیداوار میں ممکنہ خلل اور وینزویلا سے سپلائی کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 59 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی بیرل قیمت 62.58 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 54 سینٹ مہنگا ہو کر 58.30 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا۔

ادھر امریکا نے وینزویلا کے تیل کو غیر معینہ مدت تک کنٹرول میں رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کاراکاس میں عبوری حکام کے ساتھ طے پانے والے تیل معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مارکو روبیو کے مطابق وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل حاصل کیا جائے گا، جسے بعد ازاں مارکیٹ ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔

سینیٹ ارکان کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے لیے پہلا مرحلہ استحکام، دوسرا بحالی جبکہ تیسرا مرحلہ تبدیلی پر مشتمل ہوگا۔
مزید پڑھیں:امریکی فوج کا بحیرہ کیریبین میں ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ

یہ بھی پڑھیں