Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکی فوج کا بحیرہ کیریبین میں ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ

واشنگٹن(اوصاف نیوز)امریکی فوج نے بحیرہ کیریبین میں ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا۔امریکی فوج کی سدرن کمانڈ نے کہا کہ اس کی فورسز نے اولینا نامی آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ٹینکر کو کس بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سرکاری ریکارڈز کے مطابق اولینا ٹینکر پر اس کے سابقہ نام منیروَا ایم (Minerva M) کے تحت روسی تیل کی نقل و حمل کے باعث پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔یہ کارروائی اس واقعے کے دو روز بعد سامنے آئی ہے جب امریکی فورسز نے دو آئل ٹینکروں پر قبضہ کیا تھا۔ ان میں روسی پرچم بردار میرینیرا آئل ٹینکر بھی شامل تھا جو پہلے بیلا-1 کے نام سے جانا جاتا تھا۔
مزید پڑھیں:رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کا موبائل فون چوری کرنے والے چورکو 12گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا

یہ بھی پڑھیں