ملتان (اوصاف نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کا موبائل فون چوری کرنے والا چورگرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایم این اے علی موسیٰ گیلانی بدھلہ سنت میں ایک کبڈی میچ کے موقع پر مہمان خصوصی تھے جہاں نامعلوم چور نے ان کا موبائل فون چوری کرلیا۔
پولیس نے 12 گھنٹے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے موبائل چور کو گرفتار کرکے موبائل فون برآمد کر لیا۔
مزید پڑھیں:پیٹرول کی قیمت
