کراچی (اوصاف نیوز) گیس کا بدترین بحران، مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثر، گیس پریشر میں کمی اور بندش سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو مشکلات کا سامنا۔ گیس فیلڈز کی بندش سے شہر میں گیس کی قلت بڑھ گئی، ایک گیس فیلڈ کی بندش سے 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کٹوتی ہوئی جبکہ دوسری گیس فیلڈ کی بندش سے 15 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کٹ گئی۔
ذرائع کے مطابق دو گیس فیلڈز بند ہونے سے ایس ایس جی سی کو 45 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہے، گیس کی قلت کے باعث صنعتی علاقوں کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں گیس کی نئی لائنیں بچھانے کے لیے اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پریشر نہ ہونے کے برابر ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں نئی پائپ لائنوں کی وجہ سے کھدائی کے باعث شہری پہلے ہی پریشان ہیں، اب گیس کٹ گئی ہے۔
ملیر، سعود آباد، نارتھ کراچی، پی آئی بی کالونی، ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، سرسید ٹاؤن، کاٹھور، گارڈن، بورا پیر، اختر کالونی، منظور کالونی، چنسر گوٹھ، گڈاپ سٹی، اورنگی، لیاقت آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی شدید قلت رہی۔
مزید پڑھیں:سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والے افراد ہوشیار ہوجائیں


