Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے

(اوصاف نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی کے انتقال پر جماعت میں سوگ کی فضا ہے۔ ان کے انتقال پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ترجمان اسلم غوری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق اسلم غوری نے کہا کہ مولانا سلیم اللہ خان ترکئی کی وفات سے جماعت ایک مخلص، باوفا اور نظریاتی رہنما سے محروم ہو گئی ہے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں:پینٹا گون نے امریکی صدر کو ایران پر حملوں کا منصوبہ پیش کردیا

یہ بھی پڑھیں