Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

پینٹا گون نے امریکی صدر کو ایران پر حملوں کا منصوبہ پیش کردیا

(اوصاف نیوز) پینٹاگون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ فوجی حملوں کے مختلف آپشنز پیش کر دیے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق مجوزہ اہداف میں ایرانی جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل تنصیبات، سائبر حملے اور اندرونی سیکیورٹی ڈھانچے شامل ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی کمانڈرز نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی حملے سے قبل خطے میں فوجی پوزیشنز مضبوط بنانے اور دفاعی حکمتِ عملی مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہوگا، تاکہ ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کو دی گئی بریفنگ میں تہران میں غیر فوجی اہداف اور سیکیورٹی نظام کو نشانہ بنانے کے آپشنز بھی شامل ہیں، جبکہ امریکی حکام مختلف منظرناموں پر غور کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی امریکی حملے کی صورت میں اسرائیل اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق ممکنہ امریکی مداخلت کے خدشے کے باعث اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔

رپورٹ میں جرمنی سے امریکی فضائیہ کے دو سی 17 اے طیاروں کی مشرقِ وسطیٰ روانگی کا بھی انکشاف کیا گیا ہے، جس سے ایران پر ممکنہ امریکی حملے سے متعلق قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارتی ریاست میں ہاتھیوں نے حملہ کر دیا ، 20 افراد کو ہلاک کردیا

یہ بھی پڑھیں