(اوصاف نیوز)بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک جنگلی ہاتھی کے حملوں میں 9 روز کے دوران 20 افراد ہلاک ہوگئے۔15افراد زخمی ہو گئے
حکام کے مطابق یہ ہلاکتیں یکم سے 9 جنوری کے درمیان ہوئیں تاہم اب تک ہاتھی کو قابو نہیں کیا جاسکا۔بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ ایک سو سے زائد فاریسٹ اہلکاروں پر مشتمل ٹیم ہاتھی کی تلاش میں مصروف ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہاتھی رات کے وقت اکثر اپنی جگہ تبدیل کرتا ہے جس سے اسے ٹریس کرنا مشکل ہو رہا ہے۔بھارتی حکام کے مطابق ہاتھی تنہائی کا شکار ہے اس کا یہ رویہ 15سے 20 روز میں ختم ہو سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 4لاکھ 81ہزار 862روپے ہو گئی


