Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

شبِ معراج کے مقدس موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی (اوصاف نیوز) سندھ حکومت نے شبِ معراج کے مقدس موقع پر صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کے لیے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 17 جنوری کو سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند رہیں گے، تاکہ طلبہ، اساتذہ اور والدین اس مذہبی موقع کو عقیدت و احترام کے ساتھ منا سکیں۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ شبِ معراج مسلمانوں کے لیے ایک نہایت بابرکت اور مقدس رات ہے، جس میں عبادات اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جاتا ہے، اسی مناسبت سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
مزید پڑھیں:جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں