اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان ایک بار پھر 2026 کی پہلی ششماہی کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست میں نچلے ممالک میں شامل ہوگیا۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جنوری سے جون 2026 کے لیے جاری کردہ فہرست میں ایشیائی ملک کے پاسپورٹ کو سب سے طاقتور قرار دیا گیا ہے۔
ہینلے انڈیکس کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہے۔
سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے بغیر ویزا کے 192 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔
دنیا کے دوسرے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز بھی دو ایشیائی ممالک جاپان اور جنوبی کوریا کے پاس گیا۔
جاپانی اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹ کے ساتھ، آپ 188 ممالک کا ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔
ڈنمارک، لکسمبرگ، سویڈن، اسپین اور سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں جن کے پاسپورٹ 186 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کرتے ہیں۔
آسٹریا، بیلجیم، آئرلینڈ، اٹلی، فرانس، جرمنی، ناروے، فن لینڈ، یونان اور ہالینڈ کے پاسپورٹ 185 ممالک تک ویزہ فری رسائی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
ہنگری، پرتگال، سلوواکیہ، سلووینیا اور متحدہ عرب امارات 184 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
کروشیا، ایسٹونیا، مالٹا، نیوزی لینڈ اور پولینڈ 183 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔
آسٹریلیا، لٹویا، لیچٹنسٹائن اور برطانیہ 182 ممالک کے بغیر ویزا سفر کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔
دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ
پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ کے ساتھ چوتھا ملک قرار پایا ہے۔
مجموعی طور پر، پاکستانی پاسپورٹ 31 ممالک میں ویزا فری رسائی کے ساتھ 98 ویں نمبر پر ہے۔
یمن کا پاسپورٹ پاکستان کے ساتھ 98ویں نمبر پر ہے جبکہ عراق (99)، شام (100) اور افغانستان (101) ان سے نیچے ہیں۔
صومالیہ کا پاسپورٹ پاکستان سے اوپر 97ویں نمبر پر ہے، جب کہ نیپال کا پاسپورٹ 96ویں نمبر پر، بنگلہ دیش کا 84واں اور فلسطین، شمالی کوریا اور اریٹیریا کے پاسپورٹ مشترکہ طور پر 94ویں نمبر پر ہیں۔
بھارت 80ویں، چین 59ویں، ایران 92ویں اور سعودی عرب 54ویں نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں:نادرا کا ایک اور بڑا اقدام، ای سہولت فرنچائز آپ کے محلے میں

