Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

نادرا کا ایک اور بڑا اقدام، ای سہولت فرنچائز آپ کے محلے میں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ای سہولت فرنچائزز پر شناختی دستاویزات اور شناختی کارڈ کی تجدید کی سہولیات منتخب ای سہولت فرنچائزز پر فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

نادرا فرنچائز پر شہریوں کو کون کون سی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں اور یہ سہولیات کن فرنچائزز پر دستیاب ہیں؟

اس سوال کے جواب میں ترجمان نادرا شباہت علی سید نے بتایا کہ شادیاں طلاقیں پیدائش اور وفات زیادہ ہو رہی ہیں جبکہ لوگ ان کا اندراج کم کرارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں نادرا نے ریڈیو پاکستان سے معاہدہ کیا ہے جس کے ذریعے عوام میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نادرا شباہت علی سید نے بتایا کہ کراچی اتنا بڑا شہر ہے ہم نے وہاں بے شمار سینٹرز کھولے لیکن رش مزید بڑھتا ہی جارہا ہے۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اب کچھ خاص علاقوں کی دکانوں پر ای سہولت کا آغاز کررہے ہیں، لیکن وہاں پر کوائف تبدیل نہیں ہوسکیں گے۔

مختلف محلوں اور بازاروں میں قائم ان منی سینٹرز میں شہریوں کیلیے ای سہولت فرنچائز پر شناختی کارڈ کا جلد حصول ممکن ہوسکے گا۔

مزیدپڑھیں:شرجیل میمن نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری دے دی

یہ بھی پڑھیں