Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

شرجیل میمن نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری دے دی

کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا سندھ سیکریٹریٹ، وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ انشورنس تجویز کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے آج نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں، جن میں تعلیم، ثقافت، سیکیورٹی، انفراسٹرکچر اور فلاحی منصوبے شامل ہیں۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ این ای ڈی یونیورسٹی میں عمارت بنانے اور حیدرآباد میں ایک چرچ کی بحالی کی منظوری دی گئی۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ سیکریٹریٹ، وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ انشورنس تجویز کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ آرکائیو کیلئے 100 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے، سندھ آر کائیو میں سندھ کی ثقافت اور ورثوں کومحفوظ رکھا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ سجاول اور شکارپور میں سڑکوں کی تعمیرات کی منظوری دی گئی جبکہ سندھ کابینہ فلڈ ایمرجنسی کیلئے 6.1 ارب روپے بھی منظور کر لئے گئے، ہم چاہتے ہیں کہ تمام انتظامات پہلے سے بھی مضبوط ہوں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کوسیل ٹیکس سےاستثنیٰ کی منظوری دی جبکہ حیدرآباد سکھر موٹر وے جو وفاق نے بنانا ہے سندھ حکومت فنڈز دے رہی ہے۔۔ سندھ حکومت اب تک10.4ارب روپے منصوبے کیلئے ادا کر چکی ہے، موٹر وے سے متعلق ہمارے ذمے جو چیزیں تھیں ہوچکی ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنشن سسٹم کو جلد از جلد ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیں