ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اپنے لئے آج کوئی اچھی خبر مل جائے گی اور جن معاملات میں رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ بھی چل پڑیں گے ایک مخالف بھی آج دوستی کے لئے تیار ہو سکتا ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
تبدیلی والا ستارہ بڑی شدت سے کام کر رہا ہے آپ لاکھ کوشش کر لیں اس سے نہیں بچ سکتے اور جو اس کو قبول کر لے گا وہ مستقبل کو بہتر بنانے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک بار پھر صورتحال بڑی شدت سے آپ کے حق میں ہو گئی ہے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے آج اُس کے ہو جانےکا واضح امکان بھی ہے اور آپکو آج اپنا حق بھی مل سکتا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی پریشانی کو لے کر کافی ٹینشن برداشت کر رہے تھے آج وہ صبح سے ہی اچھی خبریں سنکر اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائینگے اور حالات میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اندازے سے کام نہ کریں اس وقت ایسا کرنا خطرناک ہو سکتا ہے آپکی مالی پریشانی ویسے ہی بہت زیادہ ہے اس سے اور نقصان ہو گا آجکا دن ویسے ہی تھوڑا سا رسکی سا لگتا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
دوسروں کے معاملے سے جس قدر ممکن ہو دور ہو جائیں اپنے گھر پر توجہ دیں جسکی آپ کو بڑی ضرورت ہے آج کا دن اپنی عزت وقار کا خیال رکھنا ہے بے حد ضروری ہے خاص توجہ دیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کیوں اس اچھے وقت سے فائدہ نہیں اٹھا رہے، بسم اللہ کر کے اپنے مقصد کی جانب قدم تو اٹھائیں اللہ نے چاہا تو آپ کو آج ہی اس حوالے سے اچھی خبر مل جائے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج کا دن اچھا اور آپ کے لئے بڑا اہم ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنے مسائل سے نکلنے میں مدد مل سکے گی اور جن لوگو نے تنگ کیا ہوا تھا اُدھر سے فی الحال خاموشی ہو جائے گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
حالات کے مطابق چلیں آپ شاید غلط راستے کی جانب جا رہے ہیں غور کریں گے تو خود ہی معلوم ہو جائے گا اور کوشش کریں کہ آج کسی سے لین دین کے حوالے سے بات نہ ہو۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
مخالفین کی تعداد بڑھ رہی ہے اور قریبی شخصیات زیادہ خلاف ہو رہی ہیں جو لوگ آپ کو لالچ دینے کی کوشش میں ہیں ان کی باتوں میں نا آئیںجو نصیب میں ہو گا وہ مل جائےگا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک اہم پلان بن سکے گا اور جو آپ سے وعدہ کر رکھا تھا کسی نے وہ بھی پورا ہونے کا امکان ہے آج اولاد کے مستقبل کے بارے میں بھی کچھ فیصلہ متوقع ہے جو اہم ہو گا۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ہر طرح کی بندش ٹوٹ چکی ہے اسکے باوجود اگر مسئلے تنگ کر رہے ہیں تو پھر استخارے سے مدد لیں تاکہ رکاوٹ کی اصل وجہ معلوم ہو سکے اور فوری اس کو دور کرنا ضروری بھی ہے۔



