Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

پنشن سسٹم کو جلد از جلد ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت

کراچی (نیوز ڈیسک) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پنشن سسٹم کو جلدازجلد ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا چالان، جرمانےاورکرایوں کی وصولی کوبھی ڈیجیٹل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کے مالی اور انتظامی نظام میں اصلاحات لانے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کا اعلان کردیا۔

میئر نے ایف اے بی ایس ڈائریکٹوریٹ اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے وفد سے ملاقات میں مالی اور انتظامی امور پر بریفنگ حاصل کی۔

میئر نے ہدایت کی کہ پنشن سسٹم جلد از جلد ڈیجیٹل کیا جائے اور چالان، جرمانے اور کرایوں کی وصولی کے نظام کو بھی ڈیجیٹل بنایا جائے تاکہ عوامی سہولیات میں بہتری آئے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کے مالی اور انتظامی معاملات میں بہتری لانا ترجیح ہے اور جلد جامع پلان تیار کر کے کام شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔
5G مزیدپڑھیں:سروس : پی ٹی اے نے اہم شرائط جاری کر دیں

یہ بھی پڑھیں