Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

5G سروس : پی ٹی اے نے اہم شرائط جاری کر دیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فائیو جی لائسنس کیلئے سروس سے متعلق اہم شرائط جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فائیو جی لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لیے لازمی سروس اور قانونی شرائط جاری کر دی ہیں۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ لائسنس یافتہ کمپنیوں کو ایمرجنسی سروسز فراہم کرنا لازمی ہوں گی اور ٹیلی کام آپریٹرز کو قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل نگرانی یقینی بنانی ہوگی۔

پی ٹی اے نے سروس کےمعیار اور دستیابی میں صارفین کیساتھ امتیاز پر پابندی عائد کر دی اور فائیو جی ٹیرف کو ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن ریگولیشنز 2009 سے مشروط کردیا۔

دستاویز میں کہا گیا کہ جارحانہ یا غیر مسابقتی ٹیرف کی اجازت نہیں ہوگی اور نمایاں مارکیٹ پاور رکھنے والی کمپنیوں کے نرخ پی ٹی اے ریگولیٹ کرے گا۔

آپریٹرز کو صارفین کے ڈیٹا اور پرائیویسی کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا اور فور جی اور فائیو جی کوریج میپس ویب سائٹس پر فراہم کرنے ہوں گے۔

لائسنس یافتہ کمپنیوں کو مقامی موبائل اور ٹیلی کام آلات کی تیاری کو فروغ دینا ہوگا جبکہ نیٹ ورک کوریج اہداف کے لیے کارکردگی بینک گارنٹی جمع کرانا لازمی ہے ساتھ ہی فائیو جی آپریٹرز کو پی ٹی اے کے مقررہ کوالٹی آف سروس معیارات پر عمل کرنا ہوگا۔

پی ٹی اے کے مطابق فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی فروری 2026 کے آخر تک مکمل ہو جائے گی۔
مزیدپڑھیں:عمرے پر جانے والے شہری کے گھر سے 60 تولہ سونا اور نقدی غائب، پولیس نے معمہ حل کر لیا

یہ بھی پڑھیں