Search
Close this search box.
هفته ,25 جولائی ,2026ء

وفاقی حکومت کا فوری طورپر 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکافیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے فوری طور پرگندم درآمد کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے مطابق صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کےدستیاب ذخائرسےزیادہ ہے، فوری طورپر 10لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائےگی۔

وزارت فوڈ سکیورٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاسکوکے پاس موجود گندم ذخائرصوبوں کی ضروریات کےمطابق دیےجائیں گے، ملکی ضروریات پوری کرنے، مارکیٹ میں استحکام کیلئےصوبوں کوگندم دی جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کےلیے پرعزم ہے، قیمتوں، سپلائی کی صورتحال پرصوبوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

یہ بھی پڑھیں