اسلام آباد(اوصاف نیوز) ایف آئی اے نے ائیرپورٹس سے ڈی پورٹ ہونے والے چار ہزار سے زائد افراد کی انکوائریز مکمل کر لیں۔
انکوائریز کے دوران بیرون ملک بھجوانے کے لیے جعلی اور غلط سفری دستاویزات کے استعمال کا انکشاف، متعدد مسافروں کو دھوکہ دینے والے ایجنٹس اور سہولت کاروں کی نشاندہی کر لی گئی۔
غلط دستاویزات پر بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کرنے والے ایجنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف مقدمات درج کرنے کی تیاری مکمل، ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کو لوٹنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نیٹ ورکس توڑنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان ایران کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے:ترجمان دفتر خارجہ


