Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

خواتین کے لیے مسجد الحرام میں اعلیٰ سہولیات،اہم اعلان سامنے آگیا!

مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک) ایوان صدر کی خواتین کی ایجنسی برائے مذہبی امور نے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں خواتین نمازیوں کے روحانی تجربے کو بہتر بنانے اور مذہبی اعتدال کو فروغ دینے کے لیے اپنی مہم تیز کر دی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت ایجنسی نے ایسے تعلیمی مواد، کتابیں اور پمفلٹس کی تقسیم شروع کر دی ہے جو خواتین میں مذہبی بیداری بڑھانے اور حرمین شریفین کے اعتدال اور رواداری کے پیغام کو تقویت دینے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

یہ اقدامات خواتین نمازیوں کو زیادہ روحانی اور بامعنی تجربہ فراہم کرنے، ان کی مذہبی بیداری بڑھانے اور مساجد میں دستیاب خدمات اور سہولیات کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان میں ڈونگ فینگ الیکٹرک کار ’ویگو‘ متعارف، قیمت اور خصوصیات جائیں‌

یہ بھی پڑھیں