کراچی (اوصاف نیوز) پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کے حوالے سے سپارکو کی پیشگوئی سامنے آگئی۔
شعبان 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت کے حوالے سے سپیس اینڈ ایروناٹکس اینڈ اسپیس ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ شعبان 1447 ہجری کا نیا چاند 19 جنوری 2025 کو 00:52 PST پر نظر آنے کا امکان ہے۔ سپارکو کے مطابق 19 جنوری 2026 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 17 گھنٹے 36 منٹ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان متوقع وقت 33 منٹ ہے۔ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 19 جنوری 2026 کی شام کو چاند کو ننگی آنکھوں سے دیکھنے کے امکانات بہت کم ہیں، جس کی وجہ سے اس بات کا امکان نہیں ہے کہ شعبان کی پہلی تاریخ 20 جنوری 2026 کو ہوگی۔
سپارکو نے واضح کیا ہے کہ اسلامی مہینے کے آغاز کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والے مستند شواہد کی بنیاد پر فیصلے کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔
مزید پڑھیں:جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے سال 2026 میں بھی ٹیلی کام سیکٹر کو سائبر حملوں کا سامنا رہے گا: کیسپرسکی


