Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں

لاہور (اوصاف نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔

جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہورہی ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔

آج جاتی اُمرا میں جنید صفدر کی مہندی کی تقریب ہوگی جبکہ 17 جنوری کو بارات اور 18 جنوری کو دعوتِ ولیمہ ہوگی۔

واضح رہے کہ جنید صفدر پہلے بھی شادی کر چکے ہیں۔

جنید صفدر نے 2021 میں عائشہ سیف سے شادی کی تھی مگر یہ رشتہ زیادہ عرصے تک قائم نہ رہ سکا اور دونوں کے درمیان اکتوبر 2023 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: پیٹرول پر4 روپے 65 پیسے فی لیٹر لیوی بڑھادی گئی

یہ بھی پڑھیں