Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

خوشخبری،سعودی عرب ورک ویزا کی نئی اپ ڈیٹ جانیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تکامول کمپنی کے تحت سکل ویری فکیشن پروگرام (ایس وی پی) کے نفاذ کے لیے باضابطہ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

اس معاہدے کے تحت سعودی عرب جانے والے ہنر مند کارکنوں کے لیے سکل ویریفکیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے یکم جولائی سے سکل ویری فکیشن پروگرام متعارف کرایا تھا، جس کا مقصد مملکت میں آنے والے غیر ملکی کارکنوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جانچنا اور معیار کو بہتر بنانا ہے۔

اس پروگرام کے تحت پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک سے آنے والے ہنر مند کارکنوں کو تکامول کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کی تصدیق کرانی ہوگی۔

سعودی عرب میں کام کے خواہاں افراد کو اب ورک ویزا حاصل کرنے سے پہلے تکامل ایس وی پی ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

یہ ٹیسٹ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ امیدوار متعلقہ پیشے کے لیے مقرر کردہ معیارات اور مہارتوں پر پورا اترتا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف سعودی لیبر مارکیٹ میں معیار میں بہتری آئے گی بلکہ ہنر مند کارکنوں کو بھی بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) اس پروگرام کے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جو پاکستان میں مہارت کی تصدیق کے عمل کو آسان بنائے گا ۔

مہارت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے، امیدواروں کو SVP انٹرنیشنل پورٹل پر اندراج کرنا ہوگا، جہاں ذاتی اور پیشہ ورانہ معلومات داخل کرنے کے بعد، تشخیصی مرکز، تجارت اور ٹیسٹ کی تاریخ کا انتخاب کیا جائے گا۔ امیدوار رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرکے مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر ٹیسٹ کے لیے حاضر ہوں گے۔

تکامل سکل تصدیقی سرٹیفکیٹ کی فیس 50 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 14,100 روپے ہے۔ اگر امیدوار کامیابی سے امتحان پاس کر لیتا ہے، تو نتیجہ اور مہارت کا سرٹیفکیٹ 24 گھنٹے کے اندر آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا جاتا ہے، جسے بعد میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ٹی 20 سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع، قیمتوں کی تفصیلات جاری

یہ بھی پڑھیں