Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ٹی 20 سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع، قیمتوں کی تفصیلات جاری

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے۔ سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا، جبکہ تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاک۔آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کر دی گئی ہے، جبکہ فزیکل ٹکٹیں 19 جنوری بروز پیر سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔

سیریز کے میچز 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے، جبکہ تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے ہوگا۔

ٹکٹوں کی قیمتوں کے مطابق پہلے میچ کے لیے وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 800 روپے جبکہ باقی دو میچز کے لیے 1000 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ پہلے میچ میں 600 روپے جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں 700 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ پہلے میچ میں 500 روپے اور باقی دو میچز میں 600 روپے رکھے گئے ہیں۔
اسی طرح جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت پہلے میچ میں 400 روپے اور دیگر دو میچز میں 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اقبال اینڈ کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت پہلے میچ میں 1500 روپے جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں 2000 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ جناح اینڈ کے وی آئی پی ٹکٹ پہلے میچ میں 2000 روپے اور آخری دو میچز میں 2500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں‌:سری لنکن بلے بازکا انڈر 19 ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ قائم

یہ بھی پڑھیں