سری لنکا (سپورٹس ڈیسک) نوجوان بلے باز ورون چامودیتھا نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
جاپان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ورون چامودیتھا نے غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 143 گیندوں پر 192 رنز بنائے جس میں 26 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، یہ انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی سکور ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکن ہاستھ بویاگوڈا کے پاس تھا جنہوں نے 2018 کے ایڈیشن میں 191 رنز بنائے تھے تاہم ورون چامودیتھا نے ایک رن سے اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ کر نئی تاریخ رقم کی۔
مزید پڑھیں:پولیو وائرس کا بڑا انکشاف،سیوریج نمونوں نے سب کو چونکا دیا

