Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

شاپنگ پلاز۱ کی آگ بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی

کراچی(اوصاف نیوز)کراچی گل پلاز۱ کی آگ 35 گھنٹے گزرنے کے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی، جلی ہوئی عمارت سے مزید 4 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی، جبکہ 22 زخمی زیر علاج ہیں۔

چیف فائر آفیسر کے مطابق پلاز۱ میں کولنگ کا عمل جاری ہے، کٹر کی مدد سے کھڑکیوں کو کاٹا جارہا ہے، ہتھوڑوں کی مدد سے دیوار کو بھی گرایا جارہا ہے۔

پلاز۱ کی تیسری منزل پر پھنسے کسی شخص کی موجودگی کے امکان پر ریسکیو آپریشن میں اتوار کی رات فائر فائٹرز عمارت کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔

جلی ہوئی دکانوں میں محدود سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ریسکیو ورکرز نے صدائیں لگا لگا کر زندگی کی تلاش کی کوششیں کی اور جائے حادثہ پر تھرمل کیمرے لگادیے گئے، ایک بچے سمیت 3 افراد کے اعضا ملے ہیں، انسانی اعضا سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ سے لاپتہ افراد کے موبائل نمبر حاصل کرلیے ہیں، 20 سے زائد افراد کے فونز کی آخری لوکیشن گل پلاز۱ کی آئی ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز پیر 19 جنوری 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

یہ بھی پڑھیں