Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آئی سی سی کی بنگلہ دیشی ٹیم کو ڈیڈ لائن جاری

دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کرنے کے لیے 21 جنوری کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی جانب سے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ بنگلہ دیش نے اپنی پوزیشن نہ بدلی تو رینکنگ کی بنیاد پر کسی اور ٹیم کو ورلڈ کپ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 21 جنوری کو حتمی فیصلہ کرے گی کہ آیا بنگلہ دیشی ٹیم بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچوں میں شرکت کرے گی یا نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی تاہم آئی سی سی نے اسے مسترد کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بنگلہ دیش اپنے انکار پر قائم رہا تو عالمی رینکنگ کے مطابق بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کسی اور ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے پر آمادہ نہیں ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کئی بار بیان جاری کیا ہے کہ وہ بھارت میں اپنے میچ نہیں کھیلے گا۔
مزید پڑھیں‌:محبت کے جھانسے میں کروڑوں کا دھوکا، سافٹ ویئر انجینئر کو لڑکے نے کیسے لوٹا؟ چونکا دینے والے انکشافات

یہ بھی پڑھیں