Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

مہمند ڈیم سے بجلی کی پیداوار پر خوشخبری سامنے آ گئی

اسلام آباد (اوصاف نیوز) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا اور مین ڈیم، پاور ہاؤس سمیت پراجیکٹ کی تمام سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہیں بریفنگ دی گئی کہ پراجیکٹ کی 10 اہم سائٹس پر کام جاری ہے اور مجموعی پیش رفت 50 فیصد ہے۔ واپڈا کے مطابق مہمند ڈیم مکمل ہونے پر بجلی کی پیداوار 2028 کے اوائل میں شروع ہو جائے گی۔

چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ملک میں پانی اور سستی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مہمند ڈیم اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹرز کو اہداف کے حصول کے لیے اضافی وسائل کی دستیابی یقینی بنانی چاہیے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں‌:سولر صارفین کے خلاف پالیسی پر قومی اسمبلی میں آواز بلند

یہ بھی پڑھیں