Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ترکی کا ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ کار سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانیوں کے لیے ترکی کا سیاحتی ویزہ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا، ویزے کی درخواست کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟

اگر آپ اپریل یا مئی 2026 میں سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ترکی ایک بہترین سیاحتی مقام ثابت ہوسکتا ہے، تاہم پاکستانی شہریوں کے لیے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کو ترکی میں سیاحت کے لیے ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

ترکی دنیا کے نمایاں سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جہاں تاریخی مقامات، سیرگاہیں اور مختلف تفریحی سرگرمیاں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔

ویزا کی درخواست
پاکستان میں ترکی کے ویزے کی درخواستیں اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹرز پر دی جاتی ہیں، کیونکہ ترکی کا سفارت خانہ براہ راست درخواستیں قبول نہیں کرتا۔

درخواست کے ساتھ درج ذیل دستاویزات جمع کرنا ضروری ہے: بینک اسٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس، تصاویر، انگلیوں کے نشانات، واپسی کا ٹکٹ، ہوٹل ریزرویشن وغیرہ۔

ترکی ویزا فیس
سنگل انٹری ویزا: 3 ماہ کے لیے $180، 6 ماہ کے لیے $200، 12 ماہ کے لیے $220

ایک سے زیادہ داخلہ ویزا: 12 ماہ کے لیے $340

VIP ویزا فیس: $15

تمام ادائیگیاں پاکستانی روپے میں کی جائیں گی، جو تازہ ترین شرح مبادلہ کے مطابق تبدیل ہو سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس کی اسکیم کا آغاز، جانیں‌اہم تفصیلات

یہ بھی پڑھیں