دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت نہ جانے کی صورت میں بنگلہ دیش کی جگہ ایک اور ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کے معاملے پر فیصلہ کیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بورڈ ممبران کی میٹنگ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے معاملے پر فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے واضح کیا کہ اگر حکومت کو بھارت نہ بھیجا گیا تو بنگلہ دیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔
ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے معاملے پر آج آئی سی سی بورڈ ممبران کا اجلاس ہوا، ورلڈ کپ میں نئی ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ ممبران کے اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ووٹ میں ارکان کی اکثریت نے متبادل ٹیم کو شامل کرنے کا کہا۔ آئی سی سی نے بی سی بی کو بھارت میں کھیلنے کے بارے میں سوچنے کے لیے مزید ایک دن کا وقت دیا۔
مزید پڑھیں:ترکی کا ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ کار سامنے آگیا


