Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گرین لینڈ معاملے پر برطانیہ نے ٹرمپ کے دباؤ کو مسترد کر دیا

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیراعظم سر کیر سٹارمر نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

لندن میں پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ گرین لینڈ پر اپنے موقف کے حوالے سے ٹیرف کی دھمکیاں ملنے پر برطانیہ اپنے اصولوں سے نہیں جھکے گا۔

اپوزیشن لیڈر کم بیڈینوک نے گرین لینڈ کے بارے میں وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر کے موقف سے اتفاق کیا۔

اس موقع پر چیگوس جزائر کی خودمختاری کے معاملے پر پارلیمنٹ میں تصادم ہوا۔

کم بیڈینوک نے کہا کہ برطانیہ اپنی ملکیت کا علاقہ دے رہا ہے اور اس پر مراعات کے لیے 35 بلین پاؤنڈ بھی ادا کر رہا ہے۔ وزیر اعظم اس ڈیل کو ختم کرکے وہ رقم اپنی افواج کے لیے کیوں نہیں مختص کرتے؟
مزید پڑھیں‌:ٹی20 ورلڈ کپ، آئی سی سی کا بنگلادیش کے خلاف بڑا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں