Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پاکستان میں موسم کی نئی اپ ڈیٹ،شہری ہو جائیں تیار

اسلام آباد (اوصاف نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ممکنہ بارش اور برفباری کے پیش نظر موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

الرٹ کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش متوقع ہے، جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ فیصل آباد، سرگودھا اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، ناران، کاغان اور گلیات میں برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ بارش اور برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے، جبکہ ریسکیو اور سڑکوں کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:عامر خان چوتھی شادی سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں