Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سولر صارفین کے لیے بڑی پابندی عائد، جانیے اہم تفصیلات

لاہور (اوصاف نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین کے لیے سولر گرین میٹر لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے وزارت توانائی کے احکامات کے بعد سولر گرین میٹرز کی تنصیب کو عارضی طور پر روک دیا ہے، اس فیصلے سے ہزاروں صارفین متاثر ہوں گے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل نیپرا نے ان میٹرز کی تنصیب کی اجازت دی تھی تاہم اب وزارت توانائی کی ہدایات کے مطابق یہ عمل روک دیا گیا ہے اور یہ معطلی ایک سے دو ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔

اس پابندی کا اطلاق رہائشی اور صنعتی صارفین دونوں پر ہوگا، لیسکو نے تصدیق کی ہے کہ نئے میٹر اسی وقت لگائے جائیں گے جب وزارت سولر گرین میٹرز کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کرے گی۔

اسی طرح دیگر تمام تقسیم کار کمپنیوں نے بھی وزارت کی جانب سے نئی ہدایات موصول ہونے تک سولر کنکشنز کی فراہمی معطل کر دی ہے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ پابندی سے وہ صارفین بھی متاثر ہوں گے جنہوں نے پہلے ہی سولر سسٹم لگا رکھا ہے اور گرین میٹرز کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

اس دوران نئی سولر گرین میٹر پالیسی بنائے جانے کا امکان ہے اور نئی پالیسی کے جاری ہونے کے بعد ہی گرین میٹرز کی تنصیب کا عمل دوبارہ شروع ہو گا۔
مزید پڑھیں‌:مدیحہ امام کی ودیا بالن سےمتعلق خواہش سامنے آ گئی

یہ بھی پڑھیں