Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستانی سابق انٹرنیشنل سائیکلسٹ اور کوچ انتقال کر گئے

لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان کے سابق انٹرنیشنل سائیکلسٹ اور کوچ سید نزاکت علی طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔

مرحوم نے 25 سال تک قومی اور بین الاقوامی سطح پر سائیکلنگ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بھارت سمیت مختلف ممالک میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ سید نزاکت علی پاکستان ریلوے کے سائیکلسٹ بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے ویلڈروم اور روڈ سائیکلنگ مقابلوں میں متعدد قومی ریکارڈز قائم کیے۔

کھیلوں سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کوچنگ سے وابستہ رہے اور نوجوان سائیکلسٹوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔

مرحوم گزشتہ کئی سالوں سے شدید مالی اور جسمانی مشکلات کا شکار تھے۔ وہ ذیابیطس اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، جس کے باعث دو سال قبل ایک ٹانگ کاٹنی پڑی جبکہ دوسری ٹانگ بھی متاثر ہوئی۔ بیماری اور مالی مشکلات کے سبب وہ غربت کی زندگی گزار رہے تھے۔

سید نزاکت علی اکثر اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے تھے کہ پاکستان میں کھیلوں کے لیے خدمات انجام دینے والے کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔

ان کے انتقال سے پاکستان سائیکلنگ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اسپورٹس حلقوں، طلبہ اور شائقین نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں‌:نشے میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے لیے بڑا حکومتی فیصلہ

یہ بھی پڑھیں