(اوصاف نیوز)امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ یورپی یونین نے امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دے دی، معمول کے تعلقات ممکن نہیں رہے۔
گرین لینڈ اور ڈنمارک کے خلاف امریکی صدر کی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے، امریکی میڈیا نے یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کا باضابطہ اعلان اور اطلاق روک دیا ہے۔
سربراہ یورپی پارلیمنٹ ٹریڈ کمیٹی بیرنڈلانگے نے کہا کہ امریکا کیساتھ تجارتی معاہدے پر کام روک دیا، ٹرمپ ٹیرف دھمکیوں کے باعث معاہدے پر پیش رفت ناممکن ہوگئی۔بیرنڈلانگے نے کہا کہ خودمختاری، علاقائی سالمیت خطرے میں ہے، معمول کے تعلقات ممکن نہیں رہے، امریکی دھمکیوں سے یورپی یونین کی خودمختاری، علاقائی سالمیت داؤ پر لگ چکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایسے حالات میں امریکا کیساتھ معمول کے مطابق کاروبار ممکن نہیں، امریکا کو محاذ آرائی کے بجائے تعاون کے راستے پر آنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔سربراہ یورپی پارلیمنٹ ٹریڈ کمیٹی بیرنڈلانگے کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ محاذ آرائی کی پالیسی تر ک کریں گے تب ہی بات آگے بڑھے گی۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ معاملے پر برطانیہ اوریورپی یونین کے 7 ملکوں پر اضافی ٹیرف کی دھمکی دی تھی جبکہ گزشتہ دنوں اضافی 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں:موسم سرما کی پہلی برفباری، چمن میں 10 انچ برفباری



