Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

نو مئی حملہ کیس، حماد اظہر اور زبیر خان نیازی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار

لاہور(اوصاف نیوز)نو مئی کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس میں غیر حاضر ملزمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی سی لاہور نے حماد اظہر اور زبیر خان نیازی سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔تمام غیر حاضر ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئےہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی،عدالت نے حماد اظہر،زبیر خان نیازی،اکبر خان ،مسعود احمد سبحانی ،ارسلان بن بشارت ،فاروق انجم اور حبیب احمد کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تھانہ ریس کورس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 852/23 درج کر رکھا ہےجس میں کچھ ملزمان کو قید کی سزا ہو چکی ہے،اشتہاری ملزمان کا ٹرائل دوسرے مرحلہ میں ہو گا۔

سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو چکے ہیں،ملزمان کو پیش ہونے کی مہلت دی گئی مگر پیش نہیں ہوئے ،ملزمان وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد بھی پیش نہیں ہوئے۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے لیے انقلابی منصوبہ، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام مزید وسیع

یہ بھی پڑھیں