Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سابق کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

لاہور (اوصاف نیوز) سابق قومی کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر پر لاہور کے علاقے برکی میں گھریلو ملازمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق سلمان قادر نے گھریلو ملازمہ کو فون کیا اور اسے جلد کام پر آنے کو کہا۔ متاثرہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مین گیٹ پر پہنچی تو سلمان قادر اسے اپنی گاڑی میں بٹھا کر مبینہ طور پر اپنے فارم ہاؤس لے گیا جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ واقعے کے بعد متاثرہ نے پولیس سے رجوع کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے، شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ بیانات قلمبند کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق کیس کی ہر پہلو سے شفاف تفتیش کی جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے مختلف اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ کو قانونی اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

پولیس نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی قسم کے دباؤ کے بغیر کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

دوسری جانب واقعے سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، شہریوں نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور متاثرہ کو فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:دودھ کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ، انتظامیہ خاموش

یہ بھی پڑھیں