Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عمرہ زائرین کے لیے نئی سہولت متعارف

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے ایک نئی مہم ’’جائے العمرہ‘‘ (عمرہ کے لیے روانگی) کا آغاز کر دیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس مہم کا مقصد خدمات، رہنما اصولوں اور مناسب رویے کے بارے میں آگاہی بڑھانا اور عمرہ زائرین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام عمرہ کے سفر کو آسان اور موثر بنانے کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے اور یہ ماہ رمضان کے عمرہ سیزن کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دنیا بھر سے عمرہ زائرین کی سب سے زیادہ تعداد عمرہ کرنے سعودی عرب آتی ہے۔ رواں سال 1447 ہجری کے آغاز سے اب تک بیرون ملک سے عمرہ کرنے والوں کی تعداد 11.8 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی مہم ’’جائے عمرہ‘‘ رمضان المبارک کے آخر تک جاری رہے گی جس کے دوران عمرہ زائرین کو اہم معلومات اور مسائل کے بارے میں ڈیجیٹل آگاہی فراہم کی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مہم نے سعودی عرب پہنچنے سے لے کر اپنے وطن واپسی تک کے تمام مراحل کو ایک جگہ پر اکٹھا کیا ہے۔ مہم کے تحت ایئرپورٹس، بارڈر کراسنگ، ٹرانسپورٹ اسٹیشن، حرمین شریفین میں رہائشی مراکز اور تاریخی و ثقافتی مقامات کے بارے میں 6 سے زائد زبانوں میں معلومات اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:گوگل فوٹوز کا اپ ڈیٹ فیچر، صرف چند کلکس میں تصاویر سے ویڈیو بنائیں

یہ بھی پڑھیں