Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

یکم فروری سے پٹرول فی لیٹر کتنا سستا ہو گا؟جانیں‌اہم تفصیلات

اسلام آباد (اوصاف نیوز) یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے تجاویز پیش کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پٹرول کی قیمت میں 36 پیسے کمی کی تجویز ہے جس کے بعد ایک لیٹر پٹرول 253 روپے 17 پیسے سے کم ہو کر 252 روپے 81 پیسے ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 257.08 روپے سے بڑھ کر 266.55 روپے ہو جائے گا۔ ایک لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری 2026 سے ہوگا، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:فائیو جی انٹرنیٹ نیلامی کی تاریخ سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں