Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سرائیکی ادب کے معروف شاعر انتقال کر گئے

لاہور (اوصاف نیوز) معروف صحافی، ادیب، کالم نگار اور ممتاز سرائیکی شاعر شکیل احمد رازش لیاقت پوری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے زیر علاج تھے۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی صحافتی، ادبی اور سیاسی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ شکیل احمد رازش لیاقت پوری کا تعلق جنوبی پنجاب کے وسیب سے تھا اور وہ نہ صرف اردو بلکہ سرائیکی ادب میں بھی قابل احترام نام سمجھے جاتے تھے۔

انہوں نے اپنی تحریروں کے ذریعے علاقائی مسائل، سماجی ناانصافیوں اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کیا اور سات کتابوں کے مصنف تھے جن میں شاعری، کالم اور تحقیقی مضامین شامل ہیں۔

سابق وفاقی وزیر مخدوم احمد عالم انور نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میت رحیم یار خان سے آبائی گاؤں منتقل کی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری محمود احمد نے بھی ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکیل احمد رازش لیاقت پوری کی صحافت اور ادب کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ادبی حلقوں کے مطابق شکیل احمد رازش لیاقت پوری کی وفات سے ایک ناقابل تلافی خلا پیدا ہو گیا ہے اور ان کی ادبی و صحافتی خدمات انہیں اہل قلم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رکھیں گی۔
مزید پڑھیں‌:بولڈ لباس پر جویریہ سعود شدید تنقید کی زد میں

یہ بھی پڑھیں