کراچی (اوصاف نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ رعایت یکم فروری سے 10 مارچ اور یکم مئی سے 15 مئی 2026 کے درمیان دستیاب ہوگی۔ مسافر 10 فروری 2026 تک اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں۔ اس پیشکش کا مقصد مسافروں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سفر کو مزید آسان اور سستا بنانا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ مسافر اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پی آئی اے کے آفیشل بکنگ دفاتر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا اپنے قریبی مجاز ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پی آئی اے اپنی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔
مزید پڑھیں:بسنت کے دن آسمان بانی پی ٹی آئی کی پتنگوں سے بھر جائے گا، علیمہ خان


