سہون شریف (اوصاف نیوز) جامشورو ضلعی انتظامیہ نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر غضنفر علی چوہدری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7 فروری کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔سہون میں شروع ہونے والی حضرت لعل شہباز قلندر کے تین روزہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے۔
اس موقع پر پاکستان ریلوے نے زائرین کی سہولت کے لیے سہون شریف تک تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، پہلی ٹرین بدھ کو فیصل آباد، دوسری بدھ کو لاہور سے جبکہ تیسری 5 فروری (آج) کو لاہور سے روانہ ہوگی۔
خصوصی ٹرینوں کا مقصد عرس کے موقع پر زائرین کو محفوظ، آرام دہ اور پرامن سفر فراہم کرنا ہے۔ ریلوے حکام نے متعلقہ محکموں کو ٹرینوں کی بروقت آمدورفت اور مسافروں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں:پاکستان سے میچ ہو یا نہ ہو ہم سری لنکا جائیں گے، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو




