Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ایریزونا (انٹرنیشنل نیوز) امریکی ریاست ایریزونا میں پولیس کی مدد کے لیے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی ریاست ایریزونا میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکاروں کی مدد کے لیے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور ایک فوجی ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر فائرنگ کے ایک فعال واقعے میں پولیس کی مدد کے لیے جا رہا تھا۔ ایریزونا ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے ترجمان سارجنٹ کیمرون لی نے کہا کہ رینجر ہیلی کاپٹر کا عملہ فلیگ سٹاف پولیس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے پہنچ رہا ہے۔

تاہم آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ جس میں پائلٹ اور ٹروپر جو کہ پیرامیڈیک کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
مزید پڑھیں‌:ہانیہ عامر پر مشی خان کے سنگین الزامات، کیا اداکارہ واقعی غلط راستے پر ہیں؟

یہ بھی پڑھیں