ڈی آئی خان (اوصاف نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دو گولے داغے گئے جس میں ایک حوالدار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دو گولے فائر کیے گئے، گولے گرنے سے حوالدار امجد شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں دو فوجی زخمی بھی ہوئے۔ واقعہ تحصیل دراز نندہ میں پیش آیا، زخمی فوجیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، کواڈ کاپٹر کی سمت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے افغان اسٹار کو سائن کر لیا
