لوئر کوہستان (اوصاف نیوز) شاہراہ قراقرم پر کار کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لوئر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر غذر سے پنڈی جانے والی موٹر کار تریس بانڈہ کے قریب کھائی میں جاگری۔ حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاشیں کھائی سے نکالنے کا کام جاری ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق غذر اور چلاس سے ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے،نعیم حیدر پنجوتھہ


